23 اکتوبر ، 2014
ایبٹ آباد .....پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری ایبٹ آباد کے جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں،ان کی جلسہ گا ہ آمد کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا اور زبر دست نعرے بازی کی۔ایبٹ آباد کے کالج گرائونڈ میں ہونے والے جلسےکی باضابطہ کارروائی کچھ دیر میں شروع ہوگی۔انتظامیہ پہلے ہی ضلع بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کرچکی ہے .