23 اکتوبر ، 2014
کراچی...... قائدحزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے رہ نما خورشید شاہ کے خلاف لفظ مہاجر سےمتعلق بیان دینے پر درخواست کراچی کی مقامی عدالت میں دائر کردی گئی۔ایڈیشنل اینڈڈسٹرکٹ جج شرقی کی عدالت میں درخواست منظور علی بروہی ، لیلیٰ پروین سمیت نو افراد نے دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لفظ مہاجر کو گالی قراردینے پر خورشید شاہ کو گرفتار کر کے 295 سی کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے خورشید شاہ، آئی جی سندھ اور ایس ایچ او بریگیڈ کو 28 نومبر کے لئے نوٹس جاری کردئیے۔اس موقع پر درخواست گزاروں کے وکیل احمد رضا قصوری اور بیرسٹر سیف بھی موجود تھے۔