21 اپریل ، 2012
لاہور… ریلوے کی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیر ریلوے کے دوستوں اور اے این پی کے عہدیداروں کو ڈائننگ کاریں ٹینڈرکے بغیر الاٹ کر دی گئیں۔ دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ ڈائننگ کاروں کی سیاسی الاٹمنٹ سابق ایم ڈی نے نومبر2009میں کی۔ ایم ڈی پراکس جنید قریشی کے مطابق میرے دورمیں ٹھیکوں میں توسیع ہوئی۔ دستاویزات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ٹینڈرسے الاٹ4ٹرینوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرکے سیاسی دوستوں کونوازاگیا اور وزیرریلوے کے دوستوں،اے این پی عہدیداروں کوڈائننگ کاریں بغیرٹینڈرالاٹ کی گئیں۔ رکن اے این پی پشاور قاضی حیات کوملت ایکسپریس میں اور اے این پی لاہورکے سہیل اخترملک کوپاکستان ایکسپریس کی ڈائیننگ کاربغیرٹینڈرالاٹ کی گئیں۔