21 اپریل ، 2012
کوئٹہ … کوئٹہ میں ایئر پورٹ پر رن وے کا ایک حصہ بارش کے پانی سے متاثر ہوجانے سے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے کوئٹہ آنے والی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ کوئٹہ میں سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ ایئر پورٹ پر رن وے کا ایک حصہ رات بھر جاری مسلسل بارش کے پانی کے جمع ہونے کی وجہ سے متاثر ہوگیا جس کے بعد اس کی مرمت کا کام شروع کردیاگیا، تاہم اس دوران رن وے کو بڑے جہازوں کی آمدورفت کیلئے بند کردیاگیا، جس سے اندرون ملک اسلام آباد، کراچی اور لاہور سے آنے والی پروازیں متاثر ہوگئیں، پہلے انہیں تاخیر سے کوئٹہ پہنچنا تھا اور روانہ ہونا تھا تاہم مرمت کا کام طویل ہونے پر ان پروازوں کو منسوخ کردیا گیا،تاہم اس صورتحال سے ملتان اور ژوب سے چھوٹے اے ٹی آر جہازوں کی آمد اور روانگی متاثر نہیں ہوئی۔