پاکستان
23 اکتوبر ، 2014

مولانا فضل الرحمن پر پہلے بھی 2 خودکش حملے ہوچکے

مولانا فضل الرحمن پر پہلے بھی 2 خودکش حملے ہوچکے

کوئٹہ...... آج کوئٹہ میں مولانا فضل الرحمان کو نشانہ بنایا گیا، اس سے پہلے بھی دو بار مولانا فضل الرحمن پر خودکش حملے ہوچکے ہیں۔ کوئٹہ میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر جان لیوا حملہ پہلی بار نہیں ہوا ،اس پہلے مولانا فضل الرحمان پر سال دو ہزار گیارہ میں دو حملے ہوئے ، جن میں وہ مکمل طور پر محفوظ رہے۔ پہلا حملہ 31 مارچ دو ہزار گیارہ کو صوابی انٹرچینج سے قریب موٹر وے پر ہوا جہاں مولانا فضل الرحمان کا قافلہ پہنچنے سے چند منٹ قبل خودکش حملہ آور نے پولیس چیک پوائنٹ پر اپنے آپ کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا ،،واقعے میں 10 افراد ہلاک اور بیس کے قریب زخمی ہوئے۔ اس حملے کے بعد چوبیس گھنٹے کے دوران ہی مولانا فضل الرحمان پر دوسرا حملہ چارسدہ میں ہوا جہاں خود کش حملہ آور نے ان کی گاڑی کے ساتھ خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا اور اس واقعے میں تیرہ افراد ہلاک اور اکتیس زخمی ہوئے ۔

مزید خبریں :