21 اپریل ، 2012
لاہور … سیشن کورٹ لاہور نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا، کیس کی سماعت ایڈیشنل جج عبد الرحیم نے کی۔29 مارچ کو وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ اور دیگر افراد نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف مال روڈ پر ریلی نکال کر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی تھی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد پولیس کو حکم دیا کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ اور ریلی نکالنے والے دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔