پاکستان
24 جنوری ، 2012

خرم رسول فراڈ کیس:سپریم کورٹ کا3اہم شخصیات کیخلاف کارروائی کا حکم

خرم رسول فراڈ کیس:سپریم کورٹ کا3اہم شخصیات کیخلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے سرکاری ٹی وی کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر خرم رسول کے مبینہ فراڈ کیس میں وزیراعظم کے موجودہ پرنسپل سیکریٹری، ایف آئی اے کے موجودہ اور سابق سربراہوں کیخلاف مشروط قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ خرم رسول کے خلاف ایل پی جی کوٹہ میں 53 کروڑ روپے فراڈ الزام کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،بنچ کے سربراہ چیف جسٹس افتخارچودھری نے ڈی جی ایف آئی اے کے نہ آنے پر اظہارناراضگی کیا، درخواست گزار وکیل رشید اے رضوی نے بتایاکہ ایف آئی اے نے ایک بار خرم رسول کو پکڑا پھر چھوڑ دیا، اس نے جو چیک دیا جو ڈس آنر ہوگیا،عدالت نے پوچھاکہ سیکریٹری کیبنٹ نرگس سیٹھی نے خرم رسول کیخلاف کیوں شکایت کی، رشید اے رضوی نے کہاکہ نرگس سیٹھی کے برابر والے کمرے میں خرم رسول بیٹھتا تھا اور فراڈ ایک چھت کے نیچے ہوا، وکیل نے کہاکہ پرنسپل سیکریٹری ٹو پی ایم خوشنود لاشاری نے ڈی جی ایف آئی اے ملک اقبال کو فون کرکے خرم رسول کو رہا کرایا،عدالت نے وہاں موجود ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے کو حکم دیاکہ درخواست گزار کے پاس شہادت ہو تو اس کا بیان رکارڈ کریں ، عدالت نے کہاکہ بیان رکارڈ کرکے ملک اقبال ، خوشنود لاشاری اور سابق ڈی جی ایف آئی اے وسیم احمد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور رپورٹ کل عدالت کو پیش کی جائے۔

مزید خبریں :