21 اپریل ، 2012
شیخوپورہ … سانحہ اسلام آباد میں جاں بحق ہونے والے انجینئر قمر آفتاب کی میت ان کے آبائی گھر شیخوپورہ پہنچ گئی۔ جواں سال انجینئر قمر آفتاب کی میت جیسے ہی سول لائنز کے علاقے میں ان کے گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا، لواحقین لاش کے ساتھ لپٹ کر روتے رہے۔ قمر آفتاب کی نماز جنازہ آج شام نماز مغرب کے بعدکمپنی باغ میں ادا کی جائے گی۔ ان کے والد محمد آفتاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سول انجینئر قمر گولڈ میڈلسٹ تھا جو ایک رشتہ دار کی شادی میں شرکت کیلئے کراچی سے اسلام آباد جا رہا تھا۔