25 اکتوبر ، 2014
ممبئی..........بالی ووڈ اداکار گوندا، سیف علی خان اور الیانا ڈی کروز کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم ’’ہیپی اینڈنگ‘‘ کے نئے گانے ’’جی پھاڑ کے‘‘ کی مکمل ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔ ’’جی پھاڑ کے‘‘ کےبولوں پر مبنی اس گانے کو پلے بیک سنگر دویا کمارکی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی ویڈیو میں منفرد ڈانس اسٹائل کے ماہر بالی ووڈ اداکار گوندا، سیف اور الیانا کے ساتھ پارٹی کرتے نظر آرہے ہیں۔ اپنی ہی پروڈیوس کردہ اس فلم میں سیف علی خان ڈبل رول اداکر رہے ہیں جس میں ان کے ساتھ مر کزی کرداروں میں گو ندا اور فلم برفی سے شہرت پانے والی ہیروئن الیانا ڈی کروز، کالکی اور رنویر شورے جلوہ گر ہوں گی۔ اس رومانٹک کامیڈی فلم میں سیف علی خان ایک رائٹر کا رول ادا کر رہے ہیں جس میں ان کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور اور پریٹی زینٹا بحیثیت مہمان اداکارہ بھی نظر آئیں گی۔ رومینس اور مزاح سے بھر پور یہ فلم 21نومبر کو دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔