پاکستان
24 جنوری ، 2012

پشاور میں24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہے گا، محکمہ موسمیات

پشاور…پشاور اور مضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہے گا تاہم خنکی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے تاہم پشاور سمیت زیریں علاقوں میں موسم صاف، خشک اور سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ میں چار انچ اور کالام میں اڑھائی انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت دو سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد رہا۔

مزید خبریں :