21 اپریل ، 2012
واشنگٹن … امریکی صدر باراک اوباما کی سیکیورٹی ٹیم کے خلاف سیکس اسکینڈل پر مزید 3 اہلکار مستعفی ہوگئے ہیں۔ پینٹاگون حکام کے مطابق اس واقعے میں 11 ملٹری اہلکاروں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے یہ خبر اس وقت منظر عام پر آئی جب کولمبیا میں امریکی صدر کے دورے کے سلسلے میں سیکیورٹی کا جائزہ لینے والے خفیہ اہلکاروں نے جسم فروش خواتین کو اپنے ہوٹل میں بلایا اور پھر طے شدہ رقم ادا کرنے سے انکار کیا۔ ایک لڑکی نے مکمل ادائیگی نہ ہونے پر پولیس کو بلالیا۔ امریکی حکام کے مطابق اس اسکینڈل میں خفیہ ادارے کے 12 افسران اور 11ملٹری اہلکار شامل ہیں، جن سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔