Time 03 مارچ ، 2025
دنیا

جرمنی میں ڈرائیور نےگاڑی راہ گیروں پر چڑھادی، 2 افراد ہلاک

جرمنی میں ڈرائیور نےگاڑی راہ گیروں پر چڑھادی، 2 افراد ہلاک
فوٹو: اے ایف پی

جرمنی کے شہر منہائم میں ڈرائیور نےگاڑی راہ گیروں  پر چڑھادی جس کے نتیجے میں  2 افراد  ہلاک اور  25  زخمی ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نےگاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد جرمن شہری ہے جس کی عمر 40 سال اور نام الیگزینڈر  بتایا گیا ہے۔

واقعے میں زخمی ہونے والے افرادکو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں ملزم بھی شامل ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ فوری طور پر ملزم کے انتہاپسندانہ ماضی کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

خیال رہےکہ منہائم 3 لاکھ 26 ہزار کی آبادی کا شہر ہے جو کہ جرمنی کے معاشی حب کہلائے جانے والے شہر فرینکفرٹ کے جنوب میں واقع ہے۔

مزید خبریں :