پاکستان
21 اپریل ، 2012

عدالت نے دلائل نہ مانے تو وزیراعظم کو سزا ہو سکتی ہے، اعتزاز احسن

عدالت نے دلائل نہ مانے تو وزیراعظم کو سزا ہو سکتی ہے، اعتزاز احسن

لاہور … پیپلزپارٹی کے رہنماء و سینئر وکیل سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ان کے دلائل کو تسلیم نہیں کرتی تو وزیراعظم کو سزاہوسکتی ہے، قومیں اپنے ریمنڈ ڈیوس کو غیرملکی عدالتوں میں پیش نہیں ہونے دیتیں ہم اپنے صدر کو سوئس مجسٹریٹ کے سامنے کیوں سرنگوں ہونے دیں۔ لاہورمیں یوم اقبال کے حوالے سے ہونے والے سیمینار میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کو اپنے منصب کی میعاد تک استثناء حاصل ہے، پاکستانی صدر کو ایک سوئس مجسٹریٹ کے سامنے سرنگوں کرنے سے دشواریاں پیش آئیں گی، اس سے تو عافیہ صدیقی کا کیس بھی کمزور ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ترقی پسند ذہن کے آدمی ہیں، پیروں، جاگیرداروں کو ماننے والے نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو سزاہونے کے بعد نااہلی کا الگ معاملہ ہے، متبادل بندوبست کیا، کیا جاتا ہے انہیں معلوم نہیں ۔

مزید خبریں :