04 مارچ ، 2025
بھارتی نژادکینیڈین تاجر انکت سریواستو گروپ کے کینیڈا میں خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
کینیڈین میڈیا کے مطابق سریواستوگروپ پر جعلی ویب سائٹس چلا نے کا الزام ہے جو نیوز آؤٹ لیٹس کی طرح نظر آتی ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان ویب سائٹس کا مقصد بھارت کے حق اور پاکستان کےخلاف مواد پھیلانا تھا۔
کینیڈین سکیورٹی انٹیلی جنس سروس نے بھی بھارتی گروپ سےمتعلق رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق ویب سائٹس کا مقصد کینیڈین عوام کی رائے اور انتخابی عمل پر اثرانداز ہونا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ گروپ نے یورپ میں بھی بھارت کےحق میں مہم چلائیں، بھارتی گروپ اخباروں اور تیل وگیس کی صنعت کے کاروبار سے وابستہ ہے۔