24 جنوری ، 2012
کراچی… صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شازیہ مری کا کہناہے کہ سندھ حکومت تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے ۔وزیر اعلیٰ سندھ تمام معاملات پر اتفاق رائے کو ترجیح دیتے ہیں ۔اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں آنے والے تمام معاملات قانون سازی اور اتفاق رائے سے منظور کئے گئے ، چند بے چین لوگ سندھ میں اتحاد کے جذبے اور مفاہمت کے عمل سے خوفزدہ ہیں۔شازیہ مری نے کہا کہ مشرف کی باقیات آج تبدیلی کا جھوٹا لیبل لگاکر گھوم رہی ہیں شازیہ مری نے کہا کہ سندھ حکومت تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ تمام معاملات میں اتفاق رائے کو ترجیح دیتے ہیں۔