21 اپریل ، 2012
خیرپور … راولپنڈی میں بھوجا ایئر لائن کے طیارہ حادثے میں خیرپور سے تعلق رکھنے والی ماں اور 2بیٹیاں بھی جاں بحق ہوگئیں، تینوں امریکا میں مقیم بیٹے سے ملنے کیلئے اسلام آباد ویزا کے حصول کیلئے جارہی تھیں۔ تحصیل ٹھری میرواہ کے گوٹھ شیر خان شر کی حمیدہ شر اوران کی 2 بیٹیاں 25 سالہ شازیہ شر اور 30سالہ صدف شر بھی طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوگئیں، حمیدہ کا بیٹا خالد شر امریکا میں مقیم ہے۔ خاتون اپنی بیٹیوں کے ہمراہ بیٹے کے پاس جانے کیلئے امریکا کا ویزا لینے کیلئے اسلام آباد جار ہی تھیں۔ امریکا میں مقیم خالد شر کو ماں اور بہنوں کے حادثے میں جاں بحق ہونے کی اطلاع دیدی گئی ہے جو امریکا سے پاکستان کیلئے روانہ ہوچکے ہیں۔