24 جنوری ، 2012
پشاور…واپڈا کی مجوزہ نجکاری کے خلاف پشاور میں پیسکوملازمین نے ہیڈکوارٹر کو تالے لگادیئے گئے،ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔پشاور میں پیسکو ملازمین کا احتجاج آج دوسرے روز بھی جاری رہا۔ ملازمین نے پیسکو ہیڈکوارٹر کو تالے لگادیئے اوراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ واپڈا کی نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے اور چیف ایگزیکٹو کا نتخاب سیاسی بنیادوں پر نہ کیا جائے۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہناتھا کہ واپڈا میں سیاسی مداخلت کے باعث بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ٹیرف میں اضافے جیسے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو بجلی کی سپلائی معطل کردی جائے گی۔