24 جنوری ، 2012
لاہور… پنجاب اسمبلی میں تعلیمی اداروں میں قابل اعتراض میوزیکل کنسرٹ پرفوری طورپرپابندی عائد کرنے کی قرارداد متفقہ طورپرمنظور کرلی گئی ہے۔ میوزیکل کنسرٹ پر فوری طورپرپابندی عائد کرنے کی قرارداداپوزیشن رکن سیمل کامران نے پیش کی۔ ایوان نے قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی۔ واضح رہے کہ ایک نجی کالج کیمیوزیکل پروگرام میں دھکم پیل کے باعث تین طالبات جاں بحق ہوگئی تھیں۔