پاکستان
24 جنوری ، 2012

آفاق احمد کی توہین عدالت کی پٹیشن سندھ ہائیکورٹ کو بھیج دی گئی

آفاق احمد کی توہین عدالت کی پٹیشن سندھ ہائیکورٹ کو بھیج دی گئی

کراچی… سپریم کورٹ نے کراچی میں نوگوایریاز سے متعلق ایم کیوایم حقیقی کے چیئرمین آفاق احمد کی توہین عدالت کی درخواست کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھجوادیا ہے۔ آفاق احمد نے کراچی بدامنی کیس میں سپریم کورٹ کے عبوری حکم سے متعلق توہین عدالت کی ایک درخواست دائر کی ہے ، اس میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ کراچی میں نوگوایریاز بدستور قائم ہیں جو عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے، چیف جسٹس افتخارچودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے آفاق احمد کی درخواست پر سماعت کی ، چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت نے حتمی فیصلہ نہیں دیا تھا، توہین تو اس فیصلہ کی ہوتی ہے جو حتمی ہو، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ، عملدرآمد کی نگرانی کررہے ہیں، یہ درخواست انہیں بھیج دیتے ہیں،اس پر آفاق احمد نے اختلاف نہ کیا ، عدالت نے حکم میں معاملہ صوبائی چیف جسٹس کو بھیجتے ہوئے کہاکہ ابھی توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہوسکتی، چیف جسٹس سندھ ، اس درخواست کا جائزہ لیں، پھر بھی درخواست گزار مطمئن نہ ہو تو اس پر اپیل کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :