پاکستان
24 جنوری ، 2012

وزیر داخلہ رحمن ملک میمو تحقیقاتی کمیشن میں پیش ہوگئے

وزیر داخلہ رحمن ملک میمو تحقیقاتی کمیشن میں پیش ہوگئے

اسلام آباد… وزیر داخلہ رحمن ملک میمو تحقیقاتی کمیشن میں پیش ہو گئے ہیں۔ آج ہونے والی سماعت میں وقفہ ہونے سے قبل میموگیٹ کمیشن نے منصوراعجاز سے متعلق بیان بازی کرنے پر وزیرداخلہ رحمان ملک کو بلایا تھا جبکہ مقدمہ کے دیگر درخواست گزاروں نے منصوراعجاز کا بیان بیرون ملک کرنے کی حمایت کی ہے۔ وقفے سے قبل ہونے والی سماعت میں منصوراعجازکے وکیل اکرم شیخ نے کہاکہ ان کے موکل کو دھمکیاں دی جارہی ہیں.سیکیورٹی انتظامات پر فوکل پرسن فوج کا ہونا چاہیے تھا ، منصوراعجازآئے تو ان کے پاس موجود شواہد 10 منٹ میں ضائع کئے جانے کا امکان ہے،وزیراعظم اور وزیرداخلہ کے بیانات منصوراعجاز کے آنے میں رکاوٹ ہیں۔ جسٹس فائزعیسی نے کہاکہ کمیشن کی کارروائی جاری ہے تو پھر ہر کوئی کیوں تبصرہ کررہا ہے، جسٹس فائز عیسی نے کہاکہ دنیا بھر میں انکوائری ہوتی ہے ، ہمارے ہاں اسے تماشا بنایاجاتا ہے، ہم منصور اعجازکی سیکیورٹی یقینی بنانا چاہتے ہیں.کسی کو کمیشن احکامات پسند نہیں تو اس کیلئے فورم موجود ہے۔ ایک درخواست گزار بیرسٹر ظفراللہ نے منصوراعجاز کا بیرون ملک بیان کرنے کی مخالفت کی اور کہاکہ آئی ایس آئی چیف کے بیان میں کہاگیاکہ منصوراعجاز نے سچ کہا، کمیشن دوسروں کی گواہی لے لے۔

مزید خبریں :