پاکستان
24 جنوری ، 2012

اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق،دیگر ممالک کی جائزہ رپورٹ طلب

اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق،دیگر ممالک کی جائزہ رپورٹ طلب

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے معاملے میں دیگر ممالک کے تجربات پر مبنی جائزہ رپورٹ طلب کرلی ہے،جسٹس خلجی عارف نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ووٹ کا صحیح استعمال ہو تو ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ چیف جسٹس افتخارچودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے چار رکنی خصوصی بنچ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق عمران خان کی پٹیشن پر سماعت کی، الیکشن کمیشن کے جائنٹ سیکریٹری نے عدالت کو بتایاکہ اوورسیز کو ووٹ حق دینے میں بہت مسائل درپیش ہیں،اس پر اخراجات بھی بہت آئیں گے، ملک میں ایک ووٹ کے اندراج پر 2 ڈالر خرچ آتا ہے جبکہ اوورسیز کے ایک ووٹ پر خرچ 30 ڈالر تک ہوگا، چیف جسٹس نے کہاکہ آئین کے تحت ووٹرلسٹوں کی سالانہ تیاری کیلئے الیکشن کمیشن پابند ہے، اوور سیز کو ووٹ کا آئیڈیا اچھا ہے لیکن دیکھنا یہ ہوگا کہ اس کی وجہ سے سارا انتخابی عمل متاثر نہ ہوجائے ، جسٹس خلجی عارف نے کہاکہ لوگوں کو ووٹ کی طاقت کا احساس ہی نہیں ہے، بعد میں عدالت نے دیگر ممالک کے تجربات سے متعلق جائزہ رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :