پاکستان
22 اپریل ، 2012

پشاور سمیت خیبر پختوں خوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

پشاور…پشاور میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا۔محکمہ موسمیات نے پشاور سمیت خیبر پختوں خوا کے بشتر اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ائندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختوں خوا کے بشتر اضلاع میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔پشاور میں اج گہرے بادل چھائے رہے اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہے گا۔ سب سے زیادہ بارش ْپاڑہ چنار میں ر40 ملی میٹر ریکارڈ کیا گیا۔دیر میں 15 ملی میٹر ،مالم جبہ میں 13ملی میٹر کالام میں 4ملی میٹر جبکہ پشاور اور کاکول میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،پشاور میں موسم خوشگوار رہا اور درجہ زیادہ سے 22 جبکہ کم سے درجہ حرارت 17ڈی گری سنٹی گریڈریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں :