کاروبار
09 نومبر ، 2014

ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون کا سربراہی اجلاس بیجنگ میں جاری

ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون کا سربراہی اجلاس بیجنگ میں جاری

بیجنگ ......ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون کا 26واں دو روزہ سربراہی اجلاس چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری ہے۔اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں چینی صدر "ژی جن پنگ" کا کہنا تھا کہ چین کی معیشت مستحکم ہے اور اسے کسی قسم کے خطرات کا سامنا نہیں ہے۔ چینی معیشت اگر 7 فیصد کی اوسط سے بھی ترقی کرے تب بھی یہ دنیا کی تیزی سے بڑھنے والی معیشتوں میں سے ایک رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلی دہائی تک چین میں بیرونی سرمایہ کاری ایک اعشاریہ دو کھرب ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے ۔اجلاس میں پاکستان کی جانب سے سابق گورنر اسٹیٹ بنک ششماد اختر نے اقوام متحدہ کی ایشیا پیسفک پروگرام کی ایگزیکٹو سیکرٹری کی حیثیت سے شرکت کی ، ان کا کہناتھا کہ ایشیا میں معاشی شرح نمو میں تیزی کے لیے رہنماؤں کو نئے اور دلیرانہ اقدام کرنا ہوں گے، جس کے لیے سب یہاں اکٹھے ہوئے ہیں،اجلاس میں روسی صدر ولادمیر پیوٹن اور امریکی صدر باراک اوباما سمیت 21 ممبر ممالک کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں ۔

مزید خبریں :