پاکستان
10 نومبر ، 2014

نیشنل کائونٹر ٹیررازم کے سربراہ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

نیشنل کائونٹر ٹیررازم کے سربراہ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد..... نیشنل کائونٹر ٹیررازم کے سربراہ حامد علی خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ حامد علی خان نے چارج سنبھالنے سے قبل وزارت داخلہ میں سیکرٹری داخلہ شاہد خان سے ملاقات کی، انہوں نےحامدعلی خان کوبھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ حامد علی خان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفیکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری کیاگیا، وہ تین سال کے لیے نیکٹا کے سربراہ کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔

مزید خبریں :