پاکستان
10 نومبر ، 2014

وزیراعظم کا جرمنی کیساتھ تجارتی معاہدے ،معاملات مزید بہتر بنانے کا عزم

وزیراعظم کا جرمنی کیساتھ تجارتی معاہدے ،معاملات مزید بہتر بنانے کا عزم

برلن........وزیراعظم نوازشریف دو روزہ دورے پر جرمنی پہنچ گئے، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سےغربت،جہالت اوراندھیروں کاخاتمہ کرناہے،ملک کی ترقی دھرنوں میں نہیں ہے۔چین سے 45 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں کےمعاہدوں پر دستخط کے بعد وزیراعظم نواز شریف جرمنی کے ساتھ معاشی تعاون بڑھانے برلن پہنچ گئے ہیں،وہ یہ دورہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی دعوت پر کررہے ہیں ۔ برلن ائیرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگومیں وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جرمنی کے ساتھ پاکستان کےتعلقات، تجارتی معاہدے اور معاملات مزید بہتر بنائیں گے۔ دورہ چین کے بارے میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ معاہدوں کے پاکستان پردوررس اثرات مرتب ہوں گے، ان معاہدوں پرتیزی سےچلےتوپاکستان 10سال میں معاشی طورپرمضبوط ہوجائےگا۔نوازشریف نےکہا کہ کچھ لوگ اپنی توانائیاں دھرنوں پرضائع کرکےعوام کو گمراہ نہ کریں،پاکستان کو دھرنوں کی نہیں ترقی کی ضرورت ہے۔دو روزہ دور جرمنی میں وزیراعظم نوازشریف پاکستان سرمایہ کاری بورڈ کی طرف سے منعقدہ بزنس فورم سے خطاب کریں گے جبکہ جرمن چانسلراینجلا مرکل اور اہم جرمن حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔

مزید خبریں :