10 نومبر ، 2014
اسلام آباد..........وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے کسی وکیل سے پوچھ لیں کہ وزیر اعظم کے پاس حلقہ کھولنے کا کوئی اختیار نہیں، یہ اختیار صرف الیکشن ٹریبونلز کے پاس ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف نے جنہیں پارٹی ٹکٹ دیا،آج انہی کو بکاؤ مال سمجھ رہی ہے، اپنے ارکان اسمبلی کے بارے میں عمران کی یہ رائے ان کے شکی مزاج ہونے کا ثبوت ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان بولنے سے پہلے تول لیا کریں تاکہ انہیں یوٹرن نہ لینا پڑے، وہ بتائیں کہ اگر انتخابی دھاندلی ثابت نہ ہوئی تو کیا وہ سیاست سے کنارہ کش ہو کر قوم کو اس اذیت سے نجات دلا دیں گے؟