پاکستان
10 نومبر ، 2014

راولپنڈی:پولیس ناکےپرفائرنگ،2اہلکارجاں بحق،ایک زخمی

راولپنڈی:پولیس ناکےپرفائرنگ،2اہلکارجاں بحق،ایک زخمی

راولپنڈی .......راولپنڈی کے علاقے صادق آبادمیں پولیس ناکےپرفائرنگ کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں چراہ روڈپولیس ناکےپرموٹرسائیکل سوارملزمان نےفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2اہلکارجاں بحق ہوگئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے جبکہ زخمی اہلکار کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :