پاکستان
10 نومبر ، 2014

30 نومبر تک مہلت دیتے ہیں، اس کے بعد پنجہ آزمائی ہوگی، شاہ محمود

30 نومبر تک مہلت دیتے ہیں، اس کے بعد پنجہ آزمائی ہوگی، شاہ محمود

لاہور......... تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں ایجنسیوں کی شمولیت پر اتفاق کیا تھا،مذاکرات کےلیے 30نومبر تک مہلت دیتے ہیں جس کےبعد پنجہ آزمائی ہوگی۔ لاہورمیں پارٹی رضا کاروں کی حلف برداری تقریب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسحاق ڈار نے مذاکرات میں آزاد جوڈیشل کمیشن اور جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں آئی بی اور آئی ایس آئی کی نمائندگی پر اتفاق کیا تھا، اب وہ فرار چاہتے ہیں، لیکن قوم بھاگنے نہیں دے گی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ مذاکرات کےلیے بھی تیارہیں ، وہ میدانوں اورکھلیانوں میں مقابلے کےلیے بھی تیار ہیں، 30 نومبر کے بعد پنجہ آزمائی ہوگی۔

مزید خبریں :