10 نومبر ، 2014
حافظ آباد.......پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ جن منصوبوں پر دستخط ہوئے ہیں اگر دھرنے والوں نے ان میں رکاوٹ ڈالی تو ان کا دھڑن تختہ کردیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف حافظ آباد میں متاثرین سیلاب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ دھرنے والوں کے جرم کو قوم کبھی فرموش نہیں کرے گی، دشمنوں نے بھی پاکستان کو اتنا مالی نقصان نہیں پہنچایا جتنا دھرنے والوں نے پہنچایاہے، بجلی کے منصوبوں میں تاخیر سے عوام کا بہت نقصان ہوا۔