پاکستان
10 نومبر ، 2014

لاہور:واہگہ کےقریب گھرپرچھاپا،4مبینہ دہشت گردگرفتار

لاہور:واہگہ کےقریب گھرپرچھاپا،4مبینہ دہشت گردگرفتار

لاہور.........لاہور میں حساس اداروں نے واہگہ کےقریب گھر پر چھاپا مارا ہے جس کے دوران 4مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گردوں سے ابتدائی تحقیقات کے مطابق مبینہ دہشت گردوں نےخودکش حملہ کرنے والے کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کی تھی،حملہ آورکی شناخت نہیں ہوسکی تاہم اس کا تعلق خیبرپختونخوا سےتھا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور واہگہ کےقریبی گاؤں میں اسی گھرمیں رہا اور منصوبہ بندی کی،حراست میں لیے گئے چاروں افراد کو نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیاگیا ہے۔

مزید خبریں :