پاکستان
11 نومبر ، 2014

کراچی آپریشن کے دوران 7 ہزار ملزمان گرفتار کیے،چوہدری نثار

 کراچی آپریشن کے دوران 7 ہزار ملزمان گرفتار کیے،چوہدری نثار

کراچی.......وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے سابق ڈی جی رینجرز رضوان اخترکی سربراہی میں کراچی آپریشن کے 14 ماہ کے دوران 7 ہزار ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔امید ہے میجر جنرل بلال اکبر بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔ کراچی میں رینجرز بیسک ریکروٹس ٹریننگ کورس کی اٹھارہویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ موجودہ ڈی جی رینجرز امن کے قیام کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔جنرل رضوان اخترکی سربراہی میں کراچی آپریشن شروع ہوا،امید ہے میجر جنرل بلال اکبر بھی اسی روایت کو آگے بڑھائیں گے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کراچی میں 14 ماہ میں تقریباً 4 ہزار آپریشن کیے گئے جن میں 7 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے سابق ڈی جی رینجرز میجرجنرل رضوان اختر کی خدمات کو بھی سراہا۔ کیڈٹس سے خطاب میں ان کا کہنا تھاآپ نے اس وردی کا مان رکھنا اور اس کا تحفظ کرنا ہے۔وزیرداخلہ نےبہترین کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں اسناداورشیلڈ تقسیم کیں اور شہدا ء اوران کے لواحقین کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

مزید خبریں :