11 نومبر ، 2014
کراچی......کراچی میں ڈاکس کے علاقے میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،جبکہ دو ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈاکس تھانے کی حدود میں نیٹوی جیٹی پر تین مسلح ملزمان شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث تھے کہ پولیس مقابلہ ہوگیا، جس کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں پستول سمیت گرفتار کرلیا گیا،جبکہ 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔