11 نومبر ، 2014
کراچی.......کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے تازہ واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق گارڈن کے علاقے عثمان آباد میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہوا،جس کی لاش کو پولیس کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اس سے قبل شرافی گوٹھ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بھی ایک شخص ہلاک ہوا۔پولیس دونوں قتل کے واقعات سے متعلق مزید تفتیش کررہی ہے۔