12 نومبر ، 2014
اسلام آباد.......اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دیدی۔ٹیوب ویل پر بجلی کی سبسڈی میں توسیع کی تجویز پر غور موخر کردیا گیا ۔ اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک میں چینی کے وافر ذخائر موجود ہیں، اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت ملنے سے شوگر ملرز اب با آسانی کاشت کاروں کو ادائیگیاں کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ ٹیوب ویل پر بجلی کی سبسڈی میں ایک سال کی توسیع دینے کی سمری پر غور موخر کردیا گیا ہے۔اس موقع وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ صوبے وسائل بڑھانے پر غور کریں وفاق کو دہشتگردی کے خلاف جنگی اخراجات اور قرضوں کی واپسی کے سلسلے میں چینلجزکا سامنا ہے۔