کاروبار
12 نومبر ، 2014

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ماڑی گیس کیلئے فنڈنگ ختم کردی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ماڑی گیس کیلئے فنڈنگ ختم کردی

اسلام آباد........اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ماڑی گیس کےلئے فنڈنگ کا فارمولہ ختم کردیا اور اب ماڑی گیس تیل و گیس کی تلاش کے لیے اپنے وسائل استعمال کرسکے گی۔ اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ماڑی گیس کے لیے جی پی اے،ڈس مین ٹل فارمولہ ختم کردیا گیا۔ اس فیصلے سے ماڑی گیس تیل و گیس کی تلاش کے لیے اپنے وسائل استعمال کرسکے گی۔ اس سے پہلے تیل و گیس کی تلاش کے لیے ماڑی گیس سالانہ وفاقی حکومت سے فنڈز لینے پڑتے تھے۔منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او ماڑی گیس لیفٹیننٹ جنرل (ر) ندیم احمد نے جیو نیوز کوبتایا کہ ماڑی گیس کو سالانہ تیل و گیس کی تلاش کےلیے 12 کروڑ 80 لاکھ روپے کی ضرورت پڑتی ہے تاہم صر ف ساڑھے پانچ کروڑ روپے ہی مل پاتے ہیں۔ اب زیادہ فنڈز ملنے سے تیل و گیس کی تلاش کا کام تیز اور زیادہ ہوجائے گا۔

مزید خبریں :