کاروبار
12 نومبر ، 2014

سندھ میں گنے کی قیمت 182روپے فی من مقرر،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں گنے کی قیمت 182روپے فی من مقرر،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد.......رواں سیزن سندھ میں گنے کی کم سےکم قیمت 182 روپے فی من مقرر کردی گئی ۔صوبے کی ملوں کو 15 نومبر سے کرشنگ شروع کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔وزیر زراعت سندھ علی نواز مہر نے جیو نیوز کو بتایا کہ گزشتہ سیزن کے مقابلے رواں سیزن گنے کی امدادی قیمت 172 سے بڑھا کر 182 روپے فی من مقرر کردی گئی ہے ۔انھوں نے مزید بتایا کہ 15 نومبر سے ملوں کو گنے کی کرشنگ کا باقاعدہ آغاز کرنے کے لیے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔ریٹیل سطح پر کراچی میں چینی کی قیمت 56 روپے فی کلو ہے اور نئی چینی آنے کے بعد اس کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے ۔

مزید خبریں :