23 اپریل ، 2012
ملتان… جنوبی پنجاب میں آج دوپہر کو ہلکے درجے کا زلزلہ آیا ہے محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جنوبی پنجاب میں آج دوپہر 12 بج کر 8 منٹ پر ہلکے درجے کا زلزلہ آیاجس کی شدت 2.8ریکارڈ کی گئی۔ اس زلزلے کا مرکز ملتان سے 80 کلومیٹر دور مشرق میں واقع تھا ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ سطح زمین سے صرف 30 کلومیٹر گہرائی میں آیا ۔