پاکستان
24 جنوری ، 2012

پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ،ایک تاخیر کا شکار

کراچی…پی آئی اے نے آپریشنل وجوہات کی بناپرآج شام کراچی سے آپریٹ ہونے والی اسلام آباد اور پشاور کیلئے اپنی دو پروازیں منسوخ کردیں، جبکہ ملتان کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ ایرلائن ذرائع کے مطابق منسوخ کی جانے والی پروازوں میں کراچی سے شام 5 بجے پشاور روانہ ہونے والی پرواز پی کے 350 اور شام 7 بجے اسلام آباد کیلئے روانہ ہونے والی پرواز پی کے 370 شامل ہیں ، پی آئی اے ذرائع کے مطابق طیارہ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کی ملتان پرواز پی کے 330 اب شام ساڑھے 6 بجے کی بجائے رات 9بجکر45 منٹ پر متوقع ہے۔

مزید خبریں :