پاکستان
23 اپریل ، 2012

پی پی، ایم کیو ایم،اے این پی بھتہ خوری میں ملوث ہیں،رحمن ملک

پی پی، ایم کیو ایم،اے این پی بھتہ خوری میں ملوث ہیں،رحمن ملک

کراچی… وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہناہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی میں بھتہ خوری میں پی پی پی ، ایم کیو ایم اے این پی اور دیگر بہت سی پارٹیوں کے لوگ ملوث ہیں۔ کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہ کہا ہے کہ کراچی کے حالات میں بہت سے گروپ ملوث ہیں اورنگی میں بھتہ خوری میں پی پی پی ، ایم کیو ایم اور دیگر بہت سی پارٹیوں کے لوگ شامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک نے کہا کہ موسی گیلانی پر ابتک الزام ہے ، وہ واپس اگئے ہیں اور تفتیش میں مدد کریں گے ، رحمان ملک نے کہا کہ نجی ائیرلائنوں کو لائسنس پاکستان مسلم ن کے دور میں جاری ہوئے اس وقت اتنی نرم شرائط کیوں رکھی گئیں ، رحمان ملک نے کہا کہ بھوجا ایئر کا لائسنس بحال کرنے کے لئے رشوت لینا کا الزام کا ثبوت دیں میں فورا ایکشن لونگا، میری ذاتی رائے ہے پرانے جہازوں کو ایئرلائن میں شامل نہیں کیا جانا چاہئے ، اس پر بھی تحقیق کررہے کہ کیتھی پیسیفک ہی کے پرانے جہاز ہمارے یہاں کیوں آتیہیں۔ رحمان ملک نے کہا چوہدری نثار سے درخواست ہے خداکے لئے لاشوں پر سیاست نہ کریں جوڈیشل کمیشن پر اعتراض کرکے انھوں نے اپنا جرم چھپانے کی کوشش کی ہے چوہدری نثار کا یہ کہنا غلط ہے کہ ایئر بلو حادثے کی رپورٹ جاری نہیں کی گئی کیا چوہدری نثار چاہتے ہیں کہ شاہد خاقان عباسی کو گرفتارکیا جائے ، رحمان ملک نے بتایا کہ کوئٹہ ، بلتستان ، کوہستان میں ایک ہی گلگتی گروپ ملوث ہے اور وہ ہی لوگ کراچی اکر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے جنھیں پکڑ لیا گیا ہے ایک سوال پر رحمان ملک نے کہا اٹھارہویں ترمیم کے بعد امن وامان وفاقی وزیر داخلہ کی ذمہ داری نہیں ہے صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے جو اپنا کام بہتر انداز میں کررہی ہیں ۔

مزید خبریں :