پاکستان
23 اپریل ، 2012

مظفرگڑھ :بینک ڈکیتی میں مزاحمت پر گارڈز زخمی، ڈاکو گرفتار

مظفرگڑھ :بینک ڈکیتی میں مزاحمت پر گارڈز زخمی، ڈاکو گرفتار

مظفرگڑھ … مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں ڈاکووٴں نے بنک ڈکیتی کے دوران مذاحمت پر بنک کے دو گارڈز کو زخمی کردیا،پولیس نے ڈاکووٴں کا تعاقب کرکے تمام ڈاکووٴں کو گرفتار کرلیا۔تحصیل جتوئی کے علاقے چوک پرمٹ میں نجی بنک میں 6ڈاکواسلحہ کے زورپر داخل ہوئے اور مزاحمت کرنے پر بنک کے2 گارڈز کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کردیا۔ جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال علی پور منتقل کردیا گیاہے۔ بنک منیجر عظمت رضوی کے مطابق گارڈز کی مذاحمت کے باعث ڈاکو پیسے لیجانے میں ناکام رہے۔ تاہم بنک سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر تھانا صدر علی پور کی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکووٴں کا تعاقب کیا۔ اور ڈاکووٴں اور پولیس کے درمیان مڈوالا میں دو گھنٹے تک فائر نگ کا تبادلہ ہوا۔ ایس ایچ او ریحان رسول کے مطابق اس دوران ڈاکووٴں سے مقابلے کے بعد چار زخمی ڈاکووٴں سمیت تمام ڈاکووٴں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔

مزید خبریں :