کاروبار
13 نومبر ، 2014

کراچی : ہول سیل سطح پر چینی 2 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی

کراچی : ہول سیل سطح پر چینی 2 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی

کراچی.......حکومت کی جانب سے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت ملنے کے بعد کراچی ہول سیل سطح پر چینی 2 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی ۔ہول سیل گروسری ایسوسی ایشن کے چیئر مین انیس مجید کے مطابق مقامی چینی کی برآمد کی جازت ملنے اور صّوبے بھر میں اب تک کرشنگ کا عمل شروع نہ ہونے سے چینی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہول سیل سطح پر چینی کی فی کلوقیمت 2 روپے اضافے کے بعد 51 روپے سے بڑھ کر 53 روپے ہوگئی ہے ۔اس کے علاوہ صوبے میں گنے کے کاشت کار بھی کرشنگ کا آغاز نہ ہونے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ تاخیر کے باعث گنا سوکھ رہا جس کسانوں کو مالی نقصان بھی ہورہا ہے ۔

مزید خبریں :