کاروبار
13 نومبر ، 2014

چوری والے علاقے قرار دے کر زیادہ لوڈشیڈنگ کافارمولہ غلط ہے،نیپرا

چوری والے علاقے قرار دے کر زیادہ لوڈشیڈنگ کافارمولہ غلط ہے،نیپرا

کراچی ..... کراچی میں بجلی کی چوری والے علاقے قرار دے کر زیادہ لوڈشیڈنگ کرنے کا فارمولا غلط ہے۔ نیپرا نے کےالیکٹرک سے شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں کرے کوئی اور بھرے کوئی ،علاقے میں بجلی کوئی بھی چوری کرے سزا سب کو بھگتنی پڑے گی ۔ایک ہی لاٹھی سے سب کو ہانکنے کا کے الیکٹرک کا فارمولا نیپرا نے غلط قرار دے دیا ۔کے الیکٹر ک کی جانب سے بجلی کی زیادہ چوری قرار دے کر شہر کے مختلف علاقوں میں اضافی لوڈ شیڈنگ کرنے کا فارمولا نیپرا نے غلط قرار دے دیا ۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں عوامی سماعت کے دوران کے ریگولیٹری اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ کے الیکٹر ک جواب دے کہ شہر میں کتنی کب اور کیسے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کی مشکلات بڑھانے کے بجائے بجلی چوری کی روک تھام خود بھی پاتھ پاوں مارے تاکہ معصوم صارفین کا استحصال نہ ہوسکے ۔

مزید خبریں :