13 نومبر ، 2014
اسلام آباد......امریکا نے دھماکا خیز مواد میں استعمال ہونے والے کیمیکل کی ا سمگلنگ روکنے کیلیے جدید 80 گاڑیاں ایف بی آر کے حوالے کر دی ہیں اسلام آباد میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ایف بی آر کا دورہ کیا اور جدید گاڑیاں اور آلات فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حوالے کیے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب میں امریکی سفیر نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ بہادری سے لڑ رہی ہے۔امریکا پاکستان کسٹم کو مستحکم کرنے میں مدد کرے گا کیونکہ دھماکا خیز کیمیکل کی اسمگلنگ روکنا ضروری ہے۔ چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کا کہنا تھا کہ امریکی ٹیسٹنگ کٹ ہر کسٹم پوائنٹ پر فراہم کی جائے گی جو 30 سیکنڈ میں کیمیکل کی تمام معلومات فراہم کر سکے گی۔ ایک ٹیسٹنگ کٹ 15 ہزار کیمیکلز کو جانچ سکتی ہے ۔