23 اپریل ، 2012
کراچی… صدر آصف علی ذرداری کی صدارت میں سندھ کی اتحادی جماعتوں کے رہنماوٴں کا اجلاس بلاول ہاوٴس میں جاری ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ،آغا سراج درانی،منظور وسان،ایم کیو ایم کی جانب سے فاروق ستار،بابر غوری،رضا ہارون جبکہ اے این پی کی جانب سے شاہی سید،بشیر جان سمیت دیگر رہنما شریک ہیں جبکہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک خصوصی طور پر شریک ہیں۔اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال،سندھ میں امن و امان اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ دیگر امور زیر غور ہیں۔