23 اپریل ، 2012
لاہور… آئی جی ریلوے پولیس سید ابن حسین کا کہنا ہے کہ ریلوے بوگی کیس کی طرح پٹری چوری کیس میں بھی اہم شخصیات کی گرفتاریوں کا امکان ہے ، پٹری بیچنے والے حوالدار یوسف کا کروڑوں کا بنک اکاوٴنٹ منجمد کر دیا گیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی ریلوے کا کہنا تھا کہ207 ٹن ریلوے پٹری برآمد کر لی گئی ہے ، پٹری چوری میں ملوث بڑے افسران اور شخصیات کو گرفتار کرنے کے لئے ڈی آئی جی منیر احمد چشتی کی سربراہی میں ٹیمیں سندھ اور بلوچستان بھیجی جا رہی ہیں ۔ آئی جی کا کہنا تھا کہ 7 ہزار بغیرٹکٹ مسافروں کو پکڑکر ان سے ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ ریلوے کی 398 ایکڑ قیمتی اراضی واگزار کرائی گئی ، انہوں نے بتایا کہ سابق ایس پی ریلوے جاوید اقبال کے خلاف تین کریمنل مقدمات درج کرائے گئے۔