23 اپریل ، 2012
لاہور…سابق وفاقی وزیر انصار برنی نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بھارتی جیلوں میں اپنی سزائیں پوری کرنیوالے پاکستانی قیدیوں کی15 دن میں رپورٹ طلب کر لی،جس کے بعد صورت حال میں بہتری کی امید ہے ،انصار برنی بھارت سے پاکستان واپس پہنچنے پر واہگہ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جیلوں میں درجنوں ایسے پاکستانی قیدی ہیں جو اپنی سزائیں پوری کرچکے ہیں لیکن انہیں واپس پاکستان نہیں بھیجا جارہا ہے۔ انہوں نے کہ یہ بات انسانی حقوق کے رہنما انصار برنی نے بھارت سے واپسی پر واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفت گو میں بتائی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سائنسدان خلیل چشتی کی رہائی کے باوجود انہیں پاکستان نہ آنے کی اجازت نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔ سربجیت دہشت گردی کے الزام میں قید ہے لیکن اگر انسانی پہلو کو دیکھا جائے تو ایک ایسا قیدی جس نے 21 سال موت کی کوٹری میں گزارے ہوں اسے اب موت کی سزا دینا انصاف اور انسانیت کا قتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو تجارت کا دروازہ کھولنے سے پہلے دلوں کے دروازے کھولنے چاہئیں۔