پاکستان
23 اپریل ، 2012

حکومت لواری ٹنل کیلئے مطلوبہ فنڈ فوری فراہم کرے، قاضی حسین احمد

حکومت لواری ٹنل کیلئے مطلوبہ فنڈ فوری فراہم کرے، قاضی حسین احمد

پشاور … جماعت اسلامی کے رہنما قاضی حسین احمد نے حکومت سے لواری ٹنل کے میگا پراجیکٹ کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے مطلوبہ ساڑھے 4 ارب روپے فوری طور پر فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پشاور پریس کلب کے سامنے چترال کی مختلف تنظیموں کے احتجاجی کیمپ کے دورے کے موقع پر شرکاء سے خطاب میں قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے لواری ٹنل منصوبے کو سرد خانے میں ڈال دیا ہے، فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے کورین تعمیراتی کمپنی منصوبہ ادھورا چھوڑ کر چلی گئی۔ انہوں نے کہا کہ لواری ٹنل کیلئے ساڑھے 4 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جن میں سے 2 ارب روپے جاری کیے گئے جن میں سے ایک ارب تعمیراتی کمپنی کے بقایاجات تھے، ایک ارب روپے سے یہ عظیم منصوبہ مکمل نہیں کیا جاسکتا۔ قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ لواری ٹنل کی تکمیل سے اس خطے میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ احتجاجی کیمپ میں سابق رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر اور دیگر عمائدین بھی شریک تھے۔

مزید خبریں :