23 اپریل ، 2012
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے ہڑتالی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتجاج چھوڑ کر اپنا کام شروع کریں۔ جسٹس عارف خلجی نے ریمارکس دئے ہیں کہ عوامی نمائندے کچھ تو کام کرلیں۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخواہیں نہ ملنے اور مستقل نہ کئے جانے کے خلاف دائر مقدمہ کی سماعت کی۔ عدالت نے ایل ایچ ڈبلیوز کے مسائل کے حل پر وفاق اور صوبوں سے 10 مئی تک رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس خلجی عارف نے ریمارکس دئے کہ ہر چیز عدالت پر نہ چھوڑی جائے، منتخب نمائندے بھی کچھ کام کرلیں۔چیف جسٹس نے کہاکہ احتجاجی ایل ایچ ویز ہڑتال ختم کریں اور کام پر جائیں۔