انٹرٹینمنٹ
23 اپریل ، 2012

دبنگ ٹو کی شوٹنگ، سوناکشی سنہا نے سلمان خان کے ناک میں دم کردیا

دبنگ ٹو کی شوٹنگ، سوناکشی سنہا نے سلمان خان کے ناک میں دم کردیا

ممبئی … بالی ووڈ ایکٹریس سوناکشی سنہا کی لگائی بجھائی نے ان کے دبنگ کو اسٹار سلمان خان کی ناک میں دم کر رکھا ہے۔ 2010ء کی سپر ہٹ فلم دبنگ میں سلمان خان کے مد مقابل بالی ووڈ میں انٹری لینے والی سوناکشی سنہا آجکل اس سلسلے کی دوسری فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، ساتھ ہی ان کی ایک اور فلم سن آف سردار کی شوٹنگ بھی جاری ہے اور یہی ہے سلمان خان کی ان سے ناراضگی کی وجہ۔ سلمان خان کو ان کے کسی اور فلم میں کام کرنے سے اعتراض نہیں ہے، بلکہ وہ تنگ ہیں سوناکشی کی لگائی بجھائی کی عادت سے۔ خبروں کے مطابق سوناکشی شوٹس کے دوران پیش آنیوالے واقعات اپنی دوسری فلم کے سیٹس پر بتاتی ہیں اور سلمان خان نہ تو سن اآف سردار کی شوٹنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں اور نہ ہی انہیں اپنی فلم کے سیٹس پر پیش آنے والے واقعات کادوسروں کے سامنے آنا اچھا لگ رہا ہے۔

مزید خبریں :