Time 24 اپریل ، 2025
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ نعیمہ بٹ کا بالی وڈ سے کام کی آفرز آنے کا انکشاف

اداکارہ نعیمہ بٹ کا بالی وڈ سے کام کی آفرز آنے کا انکشاف
ڈرامہ کے ساتھ ساتھ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ویب سیریز کی بھی پیشکش ہوچکی ہے:نعیمہ بٹ/ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری میں تیزی سے مقبول ہونے والی اداکارہ نعیمہ بٹ نے بالی وڈ سے آفرکا انکشاف کیا ہے۔

انڈسٹری میں نعیمہ بٹ نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ لمبے بالوں کی وجہ سے بھی کافی مشہور ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں بھارتی پروجیکٹس میں کام کرنے کی آفرز ہوئی ہیں،  انہیں ڈرامہ کے ساتھ ساتھ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ویب سیریز کی بھی پیشکش ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویزے کے مسائل کی وجہ سے ان پر کچھ عمل درآمد نہ ہوسکا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہے لیکن میں امریکا کی گرین کارڈ ہولڈر بھی ہوں، امید کرتے ہیں کہ حالات بہتر ہوجائیں گے اور  سرحد پار فنکاروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

مزید خبریں :